مسلم لیگ ن سپین کے نائب صدر سفیر اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ ہر لحاظ سے ایک عوامی بجٹ ہے
Posted on June 15, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی : مسلم لیگ ن سپین کے نائب صدر سفیر اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ ہر لحاظ سے ایک عوامی بجٹ ہے، صرف 5 دن میں وفاقی بجٹ کی تیاری مسلم لیگ ن کا منفرد کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوا زشریف انتہائی سنجیدگی اور انہماک سے ملکی معاملات پر قابو پانے کی کو شش کر رہے ہیں لیکن افسوس کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے دوچار کرنے والی پیپلز پارٹی کے راہنما ایوان میں بجٹ تقریر کے دوران اونگھتے رہے۔
بعدازاں بجٹ دستاویز کو پڑھے بغیر بے جا تنقید کئے جا رہے ہیں حقیقت یہ ہے کہ پہلے پر ویز مشرف اور بعد میں آصف زرداری کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں اور بدترین لوٹ مارکی وجہ سے ملکی معیشت مکمل تباہی سے دوچار ہوچکی ہے انہوں نے کہا ہم تعمیر وطن کیلئے اور ملک کی روشنیاں بحال کرنے کے لئے عوام کو نواز شریف کے کندھے سے کندھا ملا کر ان کا بھرپور ساتھ دینگے۔