جامشورو : دیرینہ تنازع پر فائرنگ، 2 بچوں سمیت 4 جاں بحق

Jamshoro

Jamshoro

جامشورو (جیوڈیسک) جامشورو میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ کوٹری کے قریب گاں بہرانی میں دیرینہ دشمنی کے شاخسانے پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو بچوں غلام محمد، غلام سرور، علی حسن اور ایک خاتون خدیجہ کو قتل کر دیا جبکہ 4 بچیاں روما، سوہنا، عذرا، گڑیا زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق عورت خدیجہ کے شوہر حق نواز بروہی کی دشمنی تھی، مخالفین نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ زخمیوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔