کوئٹہ، ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکہ،11 طالبات جاں بحق، وزیر اعظم کی مذمت

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے سے 11 طالبات جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئی ہیں۔ سی سی پی او کے مطابق دھماکہ بس کے اندر نصب کیے گئے بم سے ہوا جس سے بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر ہہنچ گئیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق کچھ طالبات کی حالت نازک ہے،دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر اظہار افسوس، وزیر اعظم کا زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔