حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد کے نواح میں پسند کی دوسری شادی کرنے والے شخص کی 9 سالہ بیٹی کو پنچایت نے 50 سالہ شخص کے ساتھ ونی کر دیا، ونی ہونے والی کمسن آمنہ نے وزیر اعظم نوازشریف سے انصاف کی اپیل کر دی، جلالپور بھٹیاں کے گاوں ماہنیانوالہ کے محمد نواز نے منور بی بی سے پسند کی دوسری شادی کر لی۔
گاوں کے چوہدریوں نے پنچایت لگا کر نو سالہ آمنہ کی شادی منور بی بی کے 50 سالہ بھائی فلک شیر سے کرا دی،ونی کے واقعے پر مقامی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی،،ونی ہونے والی آمنہ نے فلک شیر کے قبضے سے بھاگ کردادا کے گھر پناہ لے لی، آمنہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسے اغوا کر کے زبردستی شادی کی گئی، اس نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ اسے انصاف مہیا کیا جائے۔