کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ پر پانچویں دن بھی قابو نہیں پایا جا سکا

Colorado Fire

Colorado Fire

کولوراڈو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو کے جنگلات میں لگی آگ پر پانچویں دن بھی قابو نہیں پایا جا سکا،آگ کے باعث دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تیز ہواں کے سبب پھیلنے والی آگ نے قریب واقع چار سو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

اب تک 38 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے۔حکام کے مطابق آٹھ سو فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر اور واٹر ٹینکرز کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔