میری اور میرے خاندان کی ناحق مقدمہ میں کنفرم ضمانت حق، سچ کی فتح اور آزاد عدلیہ، عوام کی پر خلوص دعائوں کا نتیجہ ہے
Posted on June 15, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : میری اور میرے خاندان کی ناحق مقدمہ میں کنفرم ضمانت حق، سچ کی فتح اور آزادعدلیہ ،عوام کی پرخلوص دعائوں کا نتیجہ ہے،ان خیالات کااظہار ممتاز مسلم لیگی راہنماء سابق ضلعی نائب ناظم گجرات سید نورالحسن شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں حالات سے گھبرانے والا نہیں انشاء اللہ میدان عمل میں رہ کر مخالفین اور سازشی عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور جلد اپنے خاندان کے ناحق مقدمات میں ملوث سازشی عناصر کو بے نقاب بھی کروں گا، انہوں نے کہاکہ میں عوامی آدمی ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھتے ہوئے میدان سیاست میں رہ کر اپنے دوستوں اور حامیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
ہزاروں عوام کی دعائیں میرے ساتھ ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے مجھے عوامی خدمت سے بازنہیں رکھ سکتے میرے ڈیرہ کے دروازے حلقہ کے غریب اوربے کس عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، ہماری آنے والی نسلیں بھی عوامی خدمت کا عظیم مشن جاری رکھیں گی انشاء اللہ۔