ڈی سی او گجرات اور LPG یونین کے کامیاب مذاکرات کے بعد LPG کی 22 روزہ ہڑتال ختم کر دی گئی

گجرات : ڈی سی اوگجرات اور LPG یونین کے کامیاب مذاکرات کے بعد LPG کی 22 روزہ ہڑتال ختم کر دی گئی ، گزشتہ روز ڈی سی او گجرات محمد آصف بلال لودھی ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود اور LPG یونین کے نمائندگان کی میٹنگ ہوئی ، کئی گھنٹے جاری رہنے والی طویل میٹنگ میں حاجی ناصر محمود کی کوششوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد 22 دن کی ہڑتال ختم کر دی گئی۔

اس موقع پر ڈی سی او گجرات محمد آصف بلال لودھی نے کہا کہ LPGکمپنی کے منظور شدہ ڈیلرز اپنی اپنی ایجنسیوں میں LPG گیس سیل کر سکتے ہیں اور انہیں کوئی بھی محکمہ تنگ نہیں کرئے گا ، LPG کے جنرل سیکرٹری مہر محمد جمیل نے ڈی سی او کو یقین دلایا کہ کسی بھی گیس ایجنسی پر سلنڈروں کی ری فلنگ نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر LPG یونین کے عہدیداران چوہدری رفاقت نت، حاجی سعید اختر و دیگر ممبران بھی موجود تھے ، یاد رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے گجرات میں سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارنے اور پکڑنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے منظور شدہ ڈیلروں ک بھی ناجائز تنگ کیا جا رہا تھا، جس پر LPGیونین پچھلے 22روز سے ہڑتال پر تھی اور اس ہڑتال کی وجہ سے گجرات کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔