ترکی : تعمیرات کے خلاف مظاہرے، ترک حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی

Turkey Demonstration

Turkey Demonstration

ترکی (جیوڈیسک) ترکی میں غازی پارک کی تعمیر کے خلاف عوامی مزاحمت کے بعد ترک حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراتر ائی۔ ترکی میں غازی پارک کی تعمیر کے خلاف اٹھنے والے تنازعے کے بعد مظاہروں کی نشریات دیکھانے والے چینل کی ممکنہ عارضی بندش کے خلاف عوام کی پر زور مزمت استنبول میں مظاہرین نے حق ٹی وی کی حمایت میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

جبکہ دوسرے ٹی وی چینلز کی مزمت کی جنہوں نے مظاہرین پر پولیس تشدد کے واقعات نشر نہیں کیے۔جبکہ انقرہ میں مظاہرے میں شامل افراد کو منتشر کرنے پر پولیس نے واٹر کینن استعمال کی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ترکی میں مظاہروں کے دوران چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف شہروں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔