شمالی آئر لینڈ کے شہر اینس کلن میں سترہ اور اٹھارہ جون کو ہونے والی انتا لیسویں جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردئیے گئے ہیں۔ جی ایٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا کے آ ٹھ معاشی طور پر مضبوط ممالک کے سربراہان کی شرکت کریں گے۔ اس موقع پرآئرلینڈ میں مظاہرین کی بڑی تعداد کی موجودگی کسی بھی وقت سیکیورٹی کی صورتحال کو خراب کر سکتی ہے۔
اس لئے کانفرنس کے منتظمین کی طرف سے سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا۔ مظاہرین اس موقع پر دنیا کی بڑی معیشتوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایسی معاشی پالیسیز اپنائی جائیں جن سے دنیا میں غربت کا خاتمہ ہو مظاہروں میں شریک ایک نوجوان نے کہا کہ یہ کانفرنس امیروں کی ہے۔
امیروں کے لئے ہی منعقد کی جا رہی ہے،ایک اور احتجاجی نوجوان کا خیال تھا سرمایہ دارانہ نظام نے ہمیشہ سرمایہ داروں کو ہی فائدہ پہنچایا ہیاور ہمارے یہاں جمع ہونے کا مقصد غریبوں کی آواز امیروں تک پہنچانا ہے۔