پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خواکے سینئر وزیرسکندر شیر پا نے کہا ہے کہ صوبے کے حصہ کا 2 ملین ایکٹر فٹ پانی دوسرے صوبے استعمال کر رہے ہیں، جس کہ لئے وفاق اور دوسرے صوبوں سے بات کریں گے۔ وہ پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔
سینئر وزیرخیبر پختون خوا سکندر شیر پا نے کہا کہ صوبے کے حصہ کا 2 ملین ایکٹر فٹ پانی دوسرے صوبے استعمال کر رہے ہیں۔ جس کہ لئے نہ صرف وفاق اور دوسرے صوبوں سے بات کی جائے گی بلکہ معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں بھی اٹھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کے 26 ارب روپے پڑے ہیں۔
باقی پیسے گزشتہ حکومت نے گلی کوچے بنانے پر خرچ کر دیئے۔ انھوں نے کہا کہ سوات میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکندر شیرپا نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پبلک سیکٹرڈ ویلپمنٹ پروگرام کے لئے 85 ارب روپے مختص کئے تھے جبکہ دیئے صرف 4 ارب۔