یونیورسٹی کی معصوم طالبات پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں : ناظم لاہور جمعیت
Posted on June 15, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور (15-06-2013) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے کہا ہے کہ زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملہ نظرئیہ پاکستان پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو توڑنے کی سازشیں غیرملکی طاقتوں کی پشت پناہی پر کی جا رہی ہیں۔ ناظم لاہور نے کوئٹہ میں خواتین یونیورسٹی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ کرنے والوں کا تعاقب کیا جائے۔
معصوم طالبات کو شہید کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ میں طلبہ کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو پاکستان سے توڑنے کی سازششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
معصوم طالبات، قائداعظم کی رہائش گاہ اور ہسپتال کے اندر حملہ سیکیورٹی ایجینسیوںکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ناظم لاہور نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میںملوث افرد کو فوری گرفتار کیا جائے اور تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان ملک دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔