کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک ہی دن میں تین مختلف واقعات پر بلوچستان حکومت نے ایک جب کہ نرسنگ فیڈریشن نے تین روزہ کا سوگ کا اعلان کردیاہے۔ وزیراعظم سمیت ملک کی سیاسی قیادت نیدہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔
کوئٹہ میں بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس میں ہونے والے دھماکے میں چودہ طالبات اور بولان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ حادثات میں فائرنگ اور دھماکوں میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ سمیت 4 نرسوں اور چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پرحکومت بلوچستان نے کل صوبے بھر میں یوم سوگ کااعلان کیا ہے ۔نرسنگ فیڈریشن نیدہشت گردی کے نتیجے میں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔