کرکٹ بورڈ میں سیاست اور کرپشن ختم کرکے میرٹ پر لوگ لائے گے، حمزہ شہباز

Hamza Shahbaz

Hamza Shahbaz

پاکستان (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام قومی اداروں میں سیاست اور کرپشن ختم کرکے میرٹ پر لوگ لائے جائیں گے۔ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ کلبس کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔

جبکہ کرکٹ سمیت دیگر معاملات کو بھی میرٹ پر درست کیا جائے گا، چیئرمین کرکٹ بورڈ ایسے شخص کو لگایا جائے گا جس پر کرکٹ کے حلقے اور عوام متفق ہوں، بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ انہیں کرکٹ کے بارے علم نہ ہونے کی وجہ سے وہ چیئرمین کے عہدے کے اہل نہیں۔