اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام آباد آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کونسل کے صدر محمد حسین طاہر کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ قبول نہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں کم از کم تیس فیصد اضافہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ میڈیکل، ٹرانسپورٹ اور رہائشی الانس میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ دیا جائے۔