ہانگ کانگ (جیوڈیسک) میں ہزاروں افراد نے امریکی حکومت کی جانب سے نگرانی کے پروگرام کے راز افشا کرنے والے امریکی شہری ایڈورڈ سنوڈن کے حق میں ریلی نکالی ہے، مظاہرین نے سنوڈن سے اظہار یک جہتی کیا حکومت پر زور دیا کہ سنوڈن کو امریکا کے حوالے نہ کیا جائے۔ ایڈورڈ سنوڈن ہانگ کانگ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایڈورڈ سنوڈن کو امریکا کے حوالے نہ کر یں۔
بہت سے مظاہرین ایڈورڈ سنوڈین کا ماسک پہنے ہوئے تھے اور وہ آزادی اظہار رائے کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ انتیس سالہ ایڈورڈ سنوڈن نے گذشتہ پیر کو ہانگ کانگ کا وہ ہوٹل چھوڑ دیا جہاں وہ قیام پذیر تھے اور اس وقت وہ لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر سنوڈن کو غدار قراد دے چکے ہیں۔
اور ان کے خلاف سخت تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مجرموں کی حوالگی سے متعلق امریکہ اور ہانگ کانگ کے درمیان ایک معاہدہ موجود ہے لیکن چین کی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی بھی فیصلے کو ویٹو یا مسترد کر دے۔