انقرہ (جیوڈیسک) ترک وزیر اعظم کے الٹی میٹم کے بعد استنبول کے تقسیم اسکوائر پر پولیس ایکشن میں آگئی اور مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ ترک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے استنبول کے تقسیم اسکوائر پر شیلنگ اور واٹر کینن ایسے وقت استعمال کی جب چند گھنٹے پہلے ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے پارک خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا جہاں تقریبا 2 ہفتوں سے مظاہرین موجود تھے۔
پولیس کی شیلنگ سے متعدد افراد کی حالت خراب ہو گئی اور وہ پناہ لینے کے لیے منتشر ہو گئے۔ ترکی میں سلطنت عثمانیہ طرز تعمیر کی عمارت بنانے کیخلاف احتجاج تاحال جاری ہے۔ حکمراں جماعت نے استنبول میں آج حکومت کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پبلک سیکٹر یونین نے کریک ڈاون کے خلاف پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔