ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور سینما اسکرین پر پھر ایک ساتھ

Abhishek Bachchan - Kareena Kapoor

Abhishek Bachchan – Kareena Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور ایک دہائی بعد ایک بار پھر سینما اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ممبئی ہدائتکار امیش شکلا اپنی نئی فلم، میرے اپنے، کے مرکزی کردار کے لئے ابھیشیک بچن کو کاسٹ کیا ہے۔ انکے مقابل کرینہ کپور ہوں گی۔

بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ہدائتکار امیش نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک کرینہ سے اس موضوع پر بات چیت کے بعد انہیں فلم میں کام کے لئے راضی کیا۔ فلم، رفیو جی، کے بعد دونوں اداکار کسی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ چھوٹے بچن کے کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ سے شادی سے انکار کی وجہ سے دونوں خاندانوں کے ذاتی اور پیشہ وارانہ تعلقات خراب ہو گئے تھے۔