شمالی کوریا نے امریکا کو اعلی سطحی مذاکرات کی پیش کش کر دی

North Korea

North Korea

پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا کو اعلی سطحی مذاکرات کی پیش کش کر دی،شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے امریکا پہلے سے کوئی شرط نہیں رکھے گا۔ شمالی کوریا کے قومی دفاع کمیشن نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ کو سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کی۔

میشن کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے وقت اور مقام کا تعین واشنگٹن اپنی مرضی کے مطابق کر سکتا ہے۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو بھی مذاکرات کی پیش کش کی تھی جو بعد میں یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ جنوبی کوریا مغرور اور خود پسند رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔