لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے اکتیس افراد ڈوب گئے، ریسکیو ٹیم نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد لوگوں کو پانی سے نکالا۔ یلوڈک میرین کو حادثہ لندن کی مقامی جھیل میں پیش آیا، کشتی میں اکتیس سیاح سوار تھے۔
کشتی ڈوبنے سے تمام افراد جھیل میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے ایمبولینس اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے لوگوں کو ٹھنڈے پانی سے باہر نکالا، سترہ افراد کو ہسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔