وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، سراج الحق

Siraj-Ul-Haq

Siraj-Ul-Haq

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، اس کے باوجود فلاحی بجٹ پیش کریں گے۔ پشاور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن فوری بند کیا جائے اور وفاقی حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں سے مذاکرات کے ذریعے امن کا قیام ممکن ہے۔