یوسین بولٹ تیز رفتار فارمولا ون گاڑی چلانے میں سب سے سست

Yusen Bolts

Yusen Bolts

اوسلو (جیوڈیسک) جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ چاہے دنیا کے تیز ترین شخص ہوں تاہم انکی یہ تیزی صرف ٹریک پر ہی نظر آتی ہے کیونکہ گاڑی چلانے میں وہ بے حد سست ہیں۔ جی ہاں زیرِ نظر تصویر میں اسکا جیتا جاگتا ثبوت موجود ہے، جہاں انہوں نے دنیا کی تیز رفتار فارمولا ون گاڑی کو اناڑیوں کی طرح اتنی سست رفتار سے چلایا کہ موقع پر موجود فراری گاڑی کے انجینئرز اپنا سر پیٹتے رہ گئے۔

گاڑی کو ٹریک پر لاتے یوسین بولٹ اسکے فنکشنز کو لیکر اتنے پریشان ہوئے کہ تیز رفتار گاڑی سے 100 میٹر فاصلہ طے کرتے کرتے اسے سست رفتار بنا دیا۔ سیانے صحیح کہتے ہیں کہ جس کا کام اسی کو ہی ساجے۔