اضلاع کی خبریں 15.06.2013
Posted on June 16, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
زرداری ٹولے نے عوام دشمنی میں ساری حدیںپار کر لیں، : رانا منظور احمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ ن پی پی 96 کے صدر و سابق ناظم رانا مقصود احمد نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے نے عوام دشمنی میں ساری حدیںپار کر لیں، لوڈ شیدنگ کا عذاب مسلط کرنے والی پیپلز پارٹی اپنے سیاہ کارناموں پر شرمندہ ہونے کی بجائے عوامی تکالیف کا مذاق اڑا رہی ہے، شریف برادران ہی عوام کو اندھیروں سے نجات دلائیں گے، یہ بات انہوں نے اپنے مرکزی آفس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ الیکشن میں تاریخ کی بد ترین ہزیمت اٹھانے کے بعد انتقامی طور پر لوڈ شیدنگ کے ستائے ہوئے عوام کی تکالیف اور مشکلات کاتمسخر اڑانے میں مصروف ہے، حقیقت یہ ہے کہ زرداری ٹولے نے قومی خزانہ اور ادارے لوٹ کر کنگال کر دیئے ہیں، حالات میں بہتری کے لئے عوام کو تحمل اور مستقل مزاجی کے ساتھ میاں نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا ،شریف برادران کی محب وطن اور دیانتدار قیادت ہی عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گی، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے سپوت انجینئر خرم دستگیر خان کا وزیر مملکت بننا خو ش آئند امر ہے اور اس سے گوجرانوالہ کے عوام کے مسائل کے حل میں بہت مدد ملے گی اور شہر مزید ترقی کرے گا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی پی96 مرزا اشتیاق احمد،محمو دالحسن اعوان، حاجی ارشد جاوید مغل، صوفی محمد جاوید بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ فلائی اوور کی تکمیل سے شہر کی ایک سے دوسری سمت تک کا فاصلہ سمٹ کر ڈیڑھ منٹ کارہ گیا :خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ فلائی اوور کی تکمیل سے شہر کی ایک سے دوسری سمت تک کا فاصلہ سمٹ کر ڈیڑھ منٹ کا رہ گیا۔سچی نیت ،اخلاص اور عوام کے تعاون سے گوجرانوالہ کی ترقی کا سفر جاری رہے گااورمخالفین کی تنقید کا جواب پہلے سے بھی زیادہ کام کرکے دیں گے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا پہلی ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رام بستی میں نو تعمیر شدہ گلہ ڈیکو ٹافی والا کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی توقعات کو پورا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل پوری دیانتداری کے ساتھ عوام پر خرچ کرنے کا پختہ عزم رکھتی ہے اور پنجاب میں مسلم لیگ ن نے گڈ گورننس کی جو اعلیٰ روایت پچھلے پانچ سال میں قائم کی تھی اس کا سلسلہ پنجاب و بلوچستان سمیت اب وفاق تک بڑھا دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مصنوعی اعداد و شمار اور الفاظ کے ہیر پھیر کا سہارا لینے کی بجائے ملک کو درپیش مشکلات اور معاشی بدحالی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور عوام سے کچھ چھپایا نہیں، نوٹ چھاپنے کی ڈنگ ٹپائو پالیسی کے خاتمے سے افراط زر میں کمی آئے گی اور خوفناک حد بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے میں بھی مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیدنگ کا بحران سابقہ حکمرانوں کا سیاہ ورثہ اور ایک تلخ یاد گار ہے جسکا مسلم لیگ ن دن رات کام کرکے بتدریج خاتمہ کر ے گی اور عوام کا روشن پاکستان کا خواب ضرورپورا ہو گا، اس موقع پر عامر اکرام بٹ، عمر جاوید بٹ، غلام علی خاکی، مرزا سیف، رجب علی شاہ، ملک طفیل، مشاق مغل، رانا اعجاز، یاسر مغل، محمد مرتضیٰ، حاجی نوید خان، ذوالفقار بٹ، خالد پرویز ڈار، ماما شہباز بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں شہباز شریف نے میرٹ کو نافذکرنے کیلئے شاندار مثال قائم کر دی ہے :توفیق بٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے حلقہ پی پی96 توفیق بٹ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے میرٹ کو نافذکرنے کیلئے شاندار مثال قائم کر دی ہے توانائی بحران جلد ختم ہوگا پنجاب کی طرح اب مرکزی حکومت بھی پالیسیوں میں میرٹ کو ہی بنیاد بنائے گی پوری قوم اقرباء پروری ،رشوت اور لوٹ مار کیخلاف نواز شریف کے ویژن کو سپورٹ کرے گی گوجرانوالہ میں نواز شریف اور شہباز کا حقیقی سپاہی بن کر کام شروع کر دیا صرف پی پی96کا نہیں بلکہ پورے شہر کے لیگی کارکنوں کا خادم ہوں کوئی بھی کارکن میرے پاس مسائل کے حل کیلئے بلا جھجک آ سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائداعظم کی قیام گاہ پر حملہ قومی سانحہ ہے، ہر پاکستانی کو دلی دکھ پہنچا: پاکستان مسلم لیگ
لاہور (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مونس الٰہی نے زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیام گاہ پر حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم کے حوالے سے اس حملہ سے ہر پاکستانی کو دلی دکھ پہنچا ہے، یہ ایک قومی سانحہ ہے، کوئی پاکستانی ایسی حرکت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ قائداعظم اور قومی مشاہیر سے منسوب تمام عمارات کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ مسلم لیگی قائدین نے کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی کی بس اور بعد ازاں بولان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ ایمرجنسی میں دھماکوں پر بھی دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم طالبات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا نہایت ہی افسوسناک ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچستان میں بین الاقوامی کھیل جاری ہے:سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور (جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معصوم طالبات کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہیں انکے سرپرستوں سمیت بے نقاب کیاجائے اور جانا جائے کہ وہ کونسی قوتیں ہیں جنہیں وہاں کی جمہوری حکومت پسند نہیں آئی۔قائد اعظم کی یادگار کو آگ لگانے والے یقینا پاکستان اور قائد اعظم دونوں کے دشمن ہیں۔ جس قدر بے باکی اور جرات کے ساتھ دن دہاڑے فائرنگ اور دھماکے کئے جارہے ہیں اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہاں کوئی بین الاقوامی کھیل کھیلا جارہا ہے۔دہشت گرد عناصر کے ہاتھ نہ روکے گئے خدانخواستہ یہ سلسلہ ملک کے دوسرے حصوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈوانس ٹیکس ،ایڈوانس زیادتی ہے زمینی حقائق کے مطابق نہیں ، سینیٹر کامل آغا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے یہاں اخبار نویسوں کو مجوزہ فنانس بل 2013 ء کے حوالے سے ق لیگ کی طرف سے سینٹ کمیٹی کو بھجوائی جانے والی سفارشات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس کا تصورز مینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ایڈوانس ٹیکس کی سوچ درحقیقت پبلک کے ساتھ حکومت کی طرف سے ایڈوانس زیادتی ہے، حالات اتنے بھی برے نہیں جتنے فنانس بل میں بیان کیے گئے حکومت شادی ہالز، تعلیمی اداروں، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلزز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لے ،رمضان پیکج کے لیے 2 ارب کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے اس میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے اضافہ کیا جائے ، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے سینٹ کمیٹی میں جمع کروائی گئی سفارشات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ) (1۔فنانس بل 2013 ء کی شق (2 ) ، (3 ) میں تجویز کردہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 ء کے سیکشن (A ) 3 میں سیلز ٹیکس کو 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی جو تجاویز دی گئی ہے ہماری جماعت اس اضافہ کو واپس لینے کی سفارش کر رہی ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عام آدمی پس کررہ جائے گا ۔ 2) (۔ فنانس بل 2013 ء کی شق 236 G میں ایڈوانس ٹیکس جو کہ ڈسٹری بیوٹرز،ڈیلرز اور ریٹیلرز پر لگایا گیا ہے واپس لیا جائے، ایڈوانس ٹیکس درحقیقت حکومت کی طرف سے ایڈوانس زیادتی ہے جو کاروباری ادارے، افراد بخوشی ٹیکس دے رہے ہیں اس کا بوجھ بھی وہی اٹھانے پر مجبور ہونگے، اس سے مایوسی پھیلے گی اور محکمانہ زیادتیوں میں اضافہ ہو گا ۔(3 ) فنانس بل 2013 ء کی شق 41 سیکشن 236 سی کے بعد سیکشن 236 ڈی ایڈوانس ٹیکس برائے فنکشنزاینڈ گیدرنگز شامل کیا گیا ہے جو شادی ہال، ہوٹلز، مارکیٹوں، ریسٹورنٹس، کمرشل لان، کلبوں اور کمیونٹی سنٹرز والی جگہوں پر لاگو ہو گا، یہ بھی ایڈوانس زیادتی ہے شادی ہالز والے یہ بوجھ شادی ہالز کی بکنگ کروانے والوں کی طرف منتقل کردیں گے، اسے واپس لیا جائے ، کیونکہ اس ٹیکس کے نفاذ سے شہری بری طرح متاثر ہونگے جو بڑی مشکل سے پیٹ کاٹ کر بچت کرتے ہیں تاکہ وہ شادی کی خوشیاں انجوائے کرسکیں اس ٹیکس سے اضافی بوجھ کے باعث شادی جیسے مسنون عمل کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی ، جو اسلامی تعلیمات کی روح کے بھی منافی ہے، کیونکہ سوسائٹی کو برائی سے پاک کرنے کے لیے مسنون نکاح کے ماحول کو سستا اور آسان بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ۔(4 )چوتھی سفارش کے حوالے سے سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ مجوزہ فنانس بل 2013 ء کی شق (1 )236 میں تجویز کردہ ایڈوانس ٹیکس جو کہ تعلیمی اداروں سے لیا جائے گا تعلیمی ادارے یہ اضافی بوجھ طلباء اور ان کے والدین کی طرف منتقل کردیں گے جو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کے خواہشمند طالب علموں اور والدین کے ساتھ ایڈوانس زیادتی ہو گی اس ایڈوانس ٹیکس سے بھی مایوسی پھیلے گی، بے راہ روی اور نوجوا ن نسل میں پر تشدد رجحانات جنم لیں گے فی الوقت پاکستان اس کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا، لہذا اس امتیازی فیصلہ کو حکومت فی الفور واپس لے ۔(5 )سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ حج ٹور آپریٹرز پر 5 ہزار روپے فی حاجی کا اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے، فنانس بل میں اس حوالے سے تفصیل موجود نہیں تاہم وزیر خزانہ نے اپنی پوسٹ بجٹ بریفنگ میں کہا کہ یہ بوجھ حاجیوں پر نہیں پڑے گا ، یہ کسی طور درست موقف نہیں حج ٹور آپریٹرز یقینی طور پر یہ اضافی بوجھ حاجیوں کی طرف منتقل کریں گے اور اس سے فریضہ حج کی ادائیگی عام مسلمان شہریوں کے لیے مزید مشکل ہو گی ، حج کا فریضہ پہلے ہی بے پناہ اخراجات کے باعث آسان اور سہل نہیں رہا، لہذا اس ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے ۔(6 )سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ ہماری جما عت سمجھتی ہے کہ مہنگائی اور گرانی کے موجودہ دور میں ملازمین کو نظر انداز کرنا بے حسی ہے ، درحقیقت متوسط اور کم آمدنی والا سب سے بڑا طبقہ چھوٹے گریڈ کے ملازمین پر مشتمل ہے، ملازمین کو ایک طرف تو تنخواہوں میں اضافہ سے محروم رکھا گیا، اور دوسری طرف جی ایس ٹی کے نفاذ جیسے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے ان کی آمدن کو مزید کٹ لگا دیا گیا، ہماری جماعت مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، کامل علی آغا نے کہا کہ رمضان پیکج کے لیے مختص 2 ارب روپے کی رقم بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ، یہ پورے ملک کے لیے ہے اس لئے اس مد میں مختص رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے چاول، چینی، آٹا، دالوں، گھی، چائے، بیسن، مشروبات پر 50 فیصد تک قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جانا چاہئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی بجٹ نے عوام کی توقعات کا خون کیاہے :لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب اور لاہور کے تاجر رہنمائوں چوہدری شفیق، سید فرقان نبی، اظہر میر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو انتخابات کے میدان میں شکست ہوئی ہے لیکن ملک میں تبدیلی، قیادت اور نظام کی اصلاح، بابرکت اسلامی انقلاب کے لیے ملک بھر کے کارکنان یکسو اور یک جان ہیں۔ اقامت دین کا نظریہ اور نظریہ پاکستان ہی کارکنان میں عزم نو کا مضبوط اور پائیدار پیغام ہے۔ مرکز جماعت میں ارکان، کارکنان ، ممبران اور جماعت اسلامی کے ہمدردوں کے خطوط اور تجاویز موصول ہوتی ہیں۔ ہم ان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات کے بعد وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومتیں قائم ہو گئی ہیں۔ وفاقی بجٹ نے عوام کی توقعات کا خون کیاہے ۔ عوام میں مایوسی بڑھی ہے۔ بظاہر حکومتیں قائم ہوئی ہیں عملاً قومی سیاست کا شیرازہ بکھرا ہواہے ۔ حکومتوں کے لیے عوامی مسائل حل کرنے کا بڑا چیلنج ہے۔ عوام بجلی بحران کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ تاجر، عوام وفاقی بجٹ میں ناروا ٹیکسوں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ عوام میں انارکی اور نافرمانی کا رجحان پیدا کررہاہے ۔امریکی غلامی سے نجات پا کر دہشتگردی کا خاتمہ اور عوام کو جان مال عزت کی حفاظت دینا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے لیکن یہ نوشتہ دیوار ہے کہ عوامی تائید سے انتخابات جیتے والے آزمائے مہرے ہیں ان تلوں میں تیل نہیں یہ وہ صبح نہیں جس کا عوام کو انتظار تھا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کراچی حیدر آباد میں نئے انتخابات کے بغیر امن نہیں آسکتا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی منصوبہ بندی کا حصہ ہے ۔ ایم کیو ایم ٹھپہ جعلی مینڈیٹ تسلیم کرانے اور وفاقی، صوبائی حکومت کا حصہ بننے کے لیے بلیک میلنگ کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنا سندھ کے عوام کی خواہشات کے خلاف اقدام ہے اور قومی سیاست کو عدم استحکام کا شکار کرنا غیر جمہوری رویہ ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں غیر جانبدار اور سندھ کے عوام کے لیے قابل قبول گورنر کی تقرری کرے۔ تاجر رہنمائوں نے کہاکہ تاجر برادری کے لیے بجٹ مایوس کن ہے۔ تاجروں میں اعتماد بحال رکھنے کے لیے نواز شریف حکومت کو بجٹ میں بنیادی تبدیلی لانا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ پر ق لیگ پنجاب نے توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ اور مبینہ طور پر 2 افراد کی ہلاکت پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا ہے، ثمینہ خاور حیات نے نوٹس جمع کروانے کے بعد پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے انتہائی حساس اور اہم اداروں میں فول پروف سکیورٹی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ہر جگہ پر عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے افسوس یہ ذمہ داری پوری نہیں ہو رہی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کسی اور صوبہ میں اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوتے جس طرح پنجاب میں گزشتہ کئی سالوں سے ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی دفاتر کی حدود میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی بجٹ غریب عوام کوریلیف کی بجائے تکلیف دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے: سردار حر بخاری
لاہور( جی پی آئی ) بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ پنجاب کے کوار ڈی نیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ غریب عوام کوریلیف کی بجائے تکلیف دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہے، احتجاجی مظاہروں کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے, انشا اللہ بہت جلد بھٹو شہید او ربی بی شہید کی پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے نظر آئیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سردار حر بخاری نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا بم برسایا گیا، بجٹ کے فوری بعد بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام دشمن بجٹ پر نظر ثانی کی جائے اور غریب طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21جون کو اپنی شہید قائد بینظیر بھٹو کی سالگرہ منائیں گے اور اس سلسلہ میں قرآن و خوانی اور فاتحہ خوانی کے علاوہ خون کے عطیات جمع کئے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظالمانہ بجٹ کے باعث مہنگائی کی شرح 8فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے:جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب ونومنتخب ممبرصوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور وزاراء اگرغیر ضروری اخراجات چھوڑ دیں تومعیشت کو درپیش مسائل حل ہوسکتے ہیں۔عوامی دبائوپر 10 فیصدب ڑھائی جانے والی تنخواہیں مہنگائی کے تناسب نہیں بڑھائی گئیں۔ حکومت کے ظالمانہ بجٹ کے باعث شرح مہنگائی 8 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی ہدایات پر تیار کیا جانے والا بجٹ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ روایتی تھانہ کلچر اور لاقانونیت کے خلاف وزیر اعلیٰ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔صوبے کی حالت مخدوش ہوچکی ہے۔ پنجاب میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں اور بالخصوص پنجاب کو ملنے والے فنڈز میں کمی پر خاموش کیوں ہیں؟۔ صوبے میں خسرے سے ہونے والی اموات تشویشناک ہیں۔خسرہ وباء بن کر معصوم بچوں کی قیمتی زندگیاں نگل رہا ہے جبکہ حکمرانوں کی کوئی فکر نہیں۔پنجاب میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ محکمہ اریگیشن چک بندی ضلع شیخوپورہ تحصیل مرید کے کی تین ڈویژنز میں 70 سے زائدورک چارج بیلداروں کو سال 2012 سے تنخواہیں نہیں ملیں وزیر اعلیٰ اس کانوٹس لیںاور غریب ملازمین کو فی الفور تنخواہیں دلائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو منتخب وزیر اعظم نے عوام پر ڈرون حملوں کا آغاز کردیا ہے :سید منور حسن
لاہور (جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم نے عوام پر ڈرون حملوں کا آغاز کردیا ہے ،بجلی کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیکر نواز شریف نے عوام پر بجلی گرادی ہے اور اس سے پہلے جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافہ کرکے ضروریات زندگی کے نرخوں کو آسمان پر پہنچا دیا گیا ہے ،حکومت نے آمدنی کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے اور اپنے اخراجات میں کمی کرنے کی بجائے عوام کی کھال اتارنا شروع کردی ہے ۔عوام کی خدمت کے بلندو بانگ دعوے کرنے والوں نے آتے ہی ان کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ سرکاری و غیر سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ مزدور اور محنت کش حکومت کے خلاف سڑکوں پر سینہ کوبی کرتے نظر آتے ہیں، حکومت کی طرف سے عوام کے زخموں پر پھاہا رکھنے کی کوئی کوشش سامنے نہیں آئی۔ حکمران اسی جوش و جذبے سے عوام کی ”خدمت ”کرتے رہے تو بہت جلد ان کا حال بھی پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں جیسا ہوگا۔گھی اور دودھ کی نہریں بہا دینے، مہنگائی کو صفر پر لانے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے وعدے کرنے والوں نے عوا م کو سخت مایوس کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والی پانچ روزہ مرکزی تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر محمد کمال اور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی و ناظم مرکزی تربیت گاہ حافظ محمد ادریس بھی موجود تھے۔ تربیت گاہ میں ملک بھر سے سینکڑوں کارکنان شریک تھے۔ سید منور حسن نے کہا کہ موجودہ حکومت سے امید تھی کہ وہ لوگوں کے دکھوں میں اضافہ کرنے کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے گی اور حکومتی اخراجات کوکم کرکے اور غیر ضروری اخراجات پر قابوپا کر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریگی ،لیکن حکومت نے آتے ہی لوگوں کی امید وں کے چراغ گل کر دیئے ہیں، حکمران اقتدار میں آتے ہی عوام سے کئے گئے اپنے تمام وعدے بھول چکے ہیں ،جن لوگوں نے حکمرانوں کو جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیئے ہیں اور اپنے حلقوں سے” کلین سویپ” کرایا ہے حکومت کے خلاف سب سے پہلے انہی شہروں کے لوگ احتجاجی مظاہروں کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرنے والوں نے آتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی بجائے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بجلی کی چوری روکنے اور لائن لاسز پر قابو پانے کی کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آئی اور نہ ہی توانائی کے متبادل ذرائع کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ برادر ہمسایہ ملک ایران نے پاکستان کی سرحد تک بجلی کی لائن بچھا رکھی ہے اور سستی بجلی دینے کو تیار ہے لیکن حکمران امریکی ناراضگی کے خوف سے ایران کی بجائے بھارت سے مہنگی بجلی خریدنے کیلئے تیار ہیں ۔ سید منورحسن نے کہا کہ بجٹ کا خسارہ بہت زیادہ ہے لیکن آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنے کی بجائے حکومت نے ٹیکسز بڑھا دیئے ہیںجس سے مہنگائی مزید بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک بناتے رہیں گے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا ،آئی ایم ،ایف اور ورلڈ بنک کی ڈکٹیشن پر نئے ٹیکس لگائے اور بجلی و گیس کے نرخ بڑھائے جاتے ہیں ،ہماری معاشی پالیسیاںآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے مارے لوگ پہلے ہی فاقے کررہے تھے، حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے بعد وہ خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو دیکھیں تو سادگی نظر نہیں آتی ، چند نمائشی چیزوں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، وزیر اعظم ہائوس اور سیکرٹریٹ کا خرچہ کم کرنے کے اعلانات تو کیے جارہے ہیں اس پر کتنا عمل ہوتاہے ؟ میاں نوازشریف نے وزیراعظم ہائوس میں رہائش نہ رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی ثابت ہوا لیکن اس پرعمل نہیں ہوا ۔ باقی اعلانات کابھی یہی حشر ہورہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈوانس ٹیکس، ایڈوانس زیادتی ہے زمینی حقائق کے مطابق نہیں، سینیٹر کامل آغا
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے یہاں اخبار نویسوں کو مجوزہ فنانس بل 2013 ء کے حوالے سے ق لیگ کی طرف سے سینٹ کمیٹی کو بھجوائی جانے والی سفارشات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ایڈوانس ٹیکس کا تصورز مینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا ایڈوانس ٹیکس کی سوچ درحقیقت پبلک کے ساتھ حکومت کی طرف سے ایڈوانس زیادتی ہے، حالات اتنے بھی برے نہیں جتنے فنانس بل میں بیان کیے گئے حکومت شادی ہالز، تعلیمی اداروں، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلزز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لے ،رمضان پیکج کے لیے 2 ارب کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے اس میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے اضافہ کیا جائے، انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے سینٹ کمیٹی میں جمع کروائی گئی سفارشات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ) (1۔فنانس بل 2013 ء کی شق (2 )، (3 ) میں تجویز کردہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 ء کے سیکشن (A ) 3 میں سیلز ٹیکس کو 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی جو تجاویز دی گئی ہے ہماری جماعت اس اضافہ کو واپس لینے کی سفارش کر رہی ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور عام آدمی پس کررہ جائے گا۔ 2) (۔ فنانس بل 2013 ء کی شق 236 G میں ایڈوانس ٹیکس جو کہ ڈسٹری بیوٹرز،ڈیلرز اور ریٹیلرز پر لگایا گیا ہے واپس لیا جائے، ایڈوانس ٹیکس درحقیقت حکومت کی طرف سے ایڈوانس زیادتی ہے جو کاروباری ادارے، افراد بخوشی ٹیکس دے رہے ہیں اس کا بوجھ بھی وہی اٹھانے پر مجبور ہونگے، اس سے مایوسی پھیلے گی اور محکمانہ زیادتیوں میں اضافہ ہو گا ۔(3 ) فنانس بل 2013 ء کی شق 41 سیکشن 236 سی کے بعد سیکشن 236 ڈی ایڈوانس ٹیکس برائے فنکشنزاینڈ گیدرنگز شامل کیا گیا ہے جو شادی ہال، ہوٹلز، مارکیٹوں، ریسٹورنٹس، کمرشل لان، کلبوں اور کمیونٹی سنٹرز والی جگہوں پر لاگو ہو گا، یہ بھی ایڈوانس زیادتی ہے شادی ہالز والے یہ بوجھ شادی ہالز کی بکنگ کروانے والوں کی طرف منتقل کردیں گے، اسے واپس لیا جائے ، کیونکہ اس ٹیکس کے نفاذ سے شہری بری طرح متاثر ہونگے جو بڑی مشکل سے پیٹ کاٹ کر بچت کرتے ہیں تاکہ وہ شادی کی خوشیاں انجوائے کرسکیں اس ٹیکس سے اضافی بوجھ کے باعث شادی جیسے مسنون عمل کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی ، جو اسلامی تعلیمات کی روح کے بھی منافی ہے، کیونکہ سوسائٹی کو برائی سے پاک کرنے کے لیے مسنون نکاح کے ماحول کو سستا اور آسان بنانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے
۔(4 )چوتھی سفارش کے حوالے سے سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ مجوزہ فنانس بل 2013 ء کی شق (1 )236 میں تجویز کردہ ایڈوانس ٹیکس جو کہ تعلیمی اداروں سے لیا جائے گا تعلیمی ادارے یہ اضافی بوجھ طلباء اور ان کے والدین کی طرف منتقل کردیں گے جو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کے خواہشمند طالب علموں اور والدین کے ساتھ ایڈوانس زیادتی ہو گی اس ایڈوانس ٹیکس سے بھی مایوسی پھیلے گی، بے راہ روی اور نوجوا ن نسل میں پر تشدد رجحانات جنم لیں گے فی الوقت پاکستان اس کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا، لہذا اس امتیازی فیصلہ کو حکومت فی الفور واپس لے۔ (5 )سینیٹر کامل علی آغا نے بتایا کہ حج ٹور آپریٹرز پر 5 ہزار روپے فی حاجی کا اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے، فنانس بل میں اس حوالے سے تفصیل موجود نہیں تاہم وزیر خزانہ نے اپنی پوسٹ بجٹ بریفنگ میں کہا کہ یہ بوجھ حاجیوں پر نہیں پڑے گا، یہ کسی طور درست موقف نہیں حج ٹور آپریٹرز یقینی طور پر یہ اضافی بوجھ حاجیوں کی طرف منتقل کریں گے اور اس سے فریضہ حج کی ادائیگی عام مسلمان شہریوں کے لیے مزید مشکل ہو گی ، حج کا فریضہ پہلے ہی بے پناہ اخراجات کے باعث آسان اور سہل نہیں رہا، لہذا اس ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے ۔(6 )سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ ہماری جما عت سمجھتی ہے کہ مہنگائی اور گرانی کے موجودہ دور میں ملازمین کو نظر انداز کرنا بے حسی ہے، درحقیقت متوسط اور کم آمدنی والا سب سے بڑا طبقہ چھوٹے گریڈ کے ملازمین پر مشتمل ہے، ملازمین کو ایک طرف تو تنخواہوں میں اضافہ سے محروم رکھا گیا، اور دوسری طرف جی ایس ٹی کے نفاذ جیسے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے ان کی آمدن کو مزید کٹ لگا دیا گیا، ہماری جماعت مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، کامل علی آغا نے کہا کہ رمضان پیکج کے لیے مختص 2 ارب روپے کی رقم بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ پورے ملک کے لیے ہے اس لئے اس مد میں مختص رقم میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے چاول ، چینی ،آٹا، دالوں، گھی ، چائے، بیسن، مشروبات پر 50 فیصد تک قیمتوں میں کمی کو یقینی بنایا جانا چاہئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ اور زیارت میں دہشتگردوں کا حملہ قائداعظم کے نظریات پر کھلا حملہ ہے: منورحسن لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ریذیڈنسی، کوئٹہ میں طالبات کی بس میں دھماکے سے متعدد طالبات کے جاں بحق ہونے، بولان میڈیکل کمپلیکس کی ایمر جنسی میں دھماکے، فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور خان کاکڑ کے جاں بحق ہونے اور متعدد افراد کے شدید زخمی ہونے کی شدید مذمت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔انھوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہیجماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاکہ صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کا حملہ قائداعظم کے نظریات اور پاکستان کی آزادی و خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلا حملہ ہے۔ حکومت، قومی سلامتی کے ادارے، خفیہ ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑنے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ دہشت گردی قابل مذمت ہے ،میاں کامران سیف
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق لاہورکے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کوئیٹہ میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ میں معصوم بچوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ شہداء کے وارثوں کے دکھ اور غم میں برابر کی شریک ہے۔ دہشت گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وفاقی حکومت انتہا پسندی اور دہشت گردی کے
حوالے سے اپنے حکومتی کردار کی ادائیگی بلاتاخیر شروع کرے اور اس قومی ایشو کے حل کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کی لیڈرشپ کو آن بورڈ کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں ویمن یونیورسٹی کی بس اوربولان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکے قومی سانحہ ہیں،ثروت اعجازقادری
اسلام آباد (جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کوئٹہ میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دھماکے قومی سانحہ ہیں ۔ویمن یونیورسٹی کی بس اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکے اورشرپسندوں کی فائرنگ سکیورٹی اداروں کی واضح ناکامی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طورپرناکام ہو چکے ہیں۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کوئٹہ کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔انتہاپسند دہشتگردمسخ شدہ لاشوں ،لاپتہ افراداور مخصو ص مکتبہ فکر کے افراد قتل عام کرکے خوف وہراس پھیلا نا چاہتے ہیں۔ ملک مشکل ترین دور سے گزر رہے، سامراجی قوتیں اندرونی وبیرونی سطح پر ملک کو نقصان پہنچا نے کیلئے ایک بار پھر متحد ہو گئیں۔ یکے بعد دیگرے دہشتگردی کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشتگردوں کو بیرونی طاقتیں نہ صرف سپورٹ کر رہی ہیں بلکہ انہیں اسلحہ بارود بھی فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کے گلے تک قانون کے ہاتھ پہنچائیں تاکہ وہ اپنے منطقی انجام کی پہنچ سکیں۔ انہوں نے بے گناہ افراد کی شہادتوں پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائینگی۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے قائداعظم محمدعلی جناح کے زیر استعمال زیارت ریزیڈنسی پر دہشتگردانہ حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم سے منسوب قومی تاریخی عمارت پر حملہ نظریاتی دہشتگردی ہے۔ محمدثروت اعجازقادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری پبلک انکوائری کے ساتھ ساتھ عمارت کی جلدازجلد تعمیرنو کی جائے اور قومی ورثے کی حفاظت کیلئے
سکیورٹی کے مربوط اقدامات کیے جائیں۔ قائداعظم کی رہائشگاہ پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔ قومی عمارت سے پاکستانی پرچم اتار کر بلوچستان لبریشن آرمی کا جھنڈا لگانا سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بابائے قوم سے منسوب قومی عمارت پر حملہ نظریاتی دہشتگردی ہے۔ثروت اعجازقادری
اسلام آباد( جی پی آئی)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے قائداعظم محمدعلی جناح کے زیراستعمال زیارت ریزیڈنسی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم سے منسوب قومی تاریخی عمارت پر حملہ نظریاتی دہشتگردی ہے۔ محمدثروت اعجاز قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری پبلک انکوائری کے ساتھ ساتھ عمارت کی جلدازجلد تعمیرنو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ورثے کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے مربوط اقدامات کیے جائیں۔ قائداعظم کی رہائشگاہ پر حملہ کرنیوالوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے۔قومی عمارت سے پاکستانی پرچم اتار کر بلوچستان لبریشن آرمی کا جھنڈا لگانا سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونیوالے سکیورٹی اہلکار محمد طاہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد طاہر نے اپنے فرض کی ادائیگی میں اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔ پاکستانی قوم کو ایسے فرض شناس جوانوں پر فخر ہے۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے شہید کانسٹیبل محمدطاہر کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں میڈیکل کی طالبات کی بس کے دھماکے کی مذمت کی
راولپنڈی (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج کی طالبات
کی بس میں دھماکے اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں شرپسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں میڈیکل کی طالبات سمیت اعلی سرکاری افسران دیگر معصوم اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گذشتہ روز قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں شرپسندوں کی جانب سے راکٹ حملوں کے نتیجے میں تاریخی اور قومی ورثے کو تباہ کرنے کی کوشش اور اگلے روز پھر دہشت گردی اور لاقانونیت کا راج گہری اور منظم سازش کا حصہ ہے اور پاکستانی عوام یہ سوچنے اور سمجھنے پر مجبو ر ہیں کہ ایسے شرپسند اور خونی عناصر یا تو خود اس قدر قوی اور طاقتور ہیں یا انہیں منظم اور طاقتور قوتوں کی سپورٹ حاصل ہے کیونکہ اس قدر دیدہ دلیری سے کاروائیاں کسی کے بس کی بات نہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ ایک مدت سے ملک کے طول و عرض خاص طور پر کوئٹہ اور کراچی میں دہشت گردی کا عملاً راج ہے اور بڑے بڑے سانحات کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم اور قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں لیکن آج تک نہ تو ان سانحات کے پس پردہ حقائق اور محرکات عوام کے سامنے لائے جاسکے اور نہ ہی ان سفاک دہشت گردوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا گیا قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بولان میڈیکل کالج کی درجنوں طالبات کی شہادت اور بولان ہسپتال میں جاں بحق افراد کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور یہ بات زور دے کر کہی کہ ریاست کے ذمہ داران اور قانون و امن و امان کے ضامن اداروں کو اپنا فرض منصبی سمجھتے ہوئے ملک سے بدامنی, دہشت گردی, ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ عوا م امن و سکون سے جی سکیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔