مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ میں ملزم پر تشدد کرنے والے 5 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے کا اندراج ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد کیا گیا جو انہوں نے ذرائع کی خبر پر لیا۔ اس حوالے سے ذرائع کو ملنے والی وڈیومیں نظر آنیوالے سب انسپکٹر سمیت 5 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں سے 2 اہل کار گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ملزموں پرتشدد غیر قانونی ہے، دیگر 3 اہلکاروں کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔ واضح رہے کہ ذرائع پر پولیس کی زیر حراست ملزم پر تشدد سے متعلق خبر نشر کی گئی تھی۔