چیمپیئنز ٹرافی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج مدمقابل ہونگے

England and New Zealand

England and New Zealand

انگلینڈ (جیوڈیسج) چیمپیئنز ٹرافی اختتامی مرحلے کی جانب گامزن ہے۔ آج میزبان انگلینڈ کا ٹکرا نیوزی لینڈ سے کارڈف میں ہو گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دی تھی۔ جسکی وجہ سے انگلش ٹیم پر کافی دبا ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میں دونوں ٹیمیں چھہتر میچز کھیل چکی ہیں۔ اڑتیس میں نیوزی لینڈ کامیاب اور بتیس مقابلے انگلینڈ نے جیتے، دو میچز برابر اور اتنی ہی تعداد میں میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

گروپ اے میں سیمی فائنل کی دوڑ کیلئے مقابلہ سخت ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ تین پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے۔انگلینڈ اور سری لنکا کے دو دو پوائنٹس ہیں۔ دفاعی چیمپیئن ایک پوائنٹ حاصل کرسکی ہے۔