نادرا سے انتخابی فہرستوں کا ڈیٹا واپس لینے کا فیصلہ

NADRA

NADRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے انتخابی فہرستوں کا ڈیٹا اپنے کنٹرول میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ذرائع کے مطابق انتخابی فہرستوں کا ڈیٹا کنٹرول میں لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کا ڈیٹا واپس لینے کیلئے نادرا کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ نادرا نے عام انتخابات کیلئے آٹھ کروڑ، اکسٹھ لاکھ ووٹرز کی انتخابی فہرستیں تیار کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے تک ڈیٹا منتقلی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کو پچاس کروڑ روپے بھی ادا کرنے ہیں۔