ذرائع کے مطابق ریلوے کے تمام اثاثے سرکاری اور نجی شراکت داری سے بورڈ آف گورنر چلائینگے جبکہ ریلوے کارپوریشن کے قیام کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف فنانس آفیسر کی تقری عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے میں کمرشل مینجمنٹ اور مسافروں کی سہولیات کی فراہمی پرائیوٹ سیکٹر جبکہ ٹرین آپریشنز اور انتظامی امور حکومت دیکھے گی۔ ریلوے کارپوریشن کے قیام کی ٹرم آف کنڈیشن اور پالیسی کی تشکیل کیلئے خود مختار بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس میں وزارت ریلوے اور نجی شعبے سے 4 ٹیکنیکل ماہرین کے علاوہ سول انجینئرز، ٹیکنیکل انجینئرز، ٹرین آپریشنل، سول سوسائٹی ،قانونی وآئینی ماہرین اور لیبر یونین کے عہدیداروں کو شامل کیا جائیگا۔
جو ریلوے کارپوریشن کے قیام کی مجوزہ پالیسی تشکیل دینگے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے ریلوے کارپوریشن کی مجوزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے چیف ایگزیکٹو افیسر اور چیف فنانس آفیسر کی تقری عمل میں لائی جائیگی۔