بالی وڈ (جیوڈیسک) اداکار متھن چکرورتی آج 63 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ماضی کے مشہور اداکار آنے والی فلم اینی می میں ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے۔ ممبئی متھن چکرورتی نے کیرئیر کا آغاز 1976 میں آرٹ ڈرامہ میریگیا سے کیا جس پر انھیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ ملا۔
بعد میں متھن چکرورتی نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔ 1982 میں متھن کی فلم ڈسکو ڈانسر کے بعد لوگ انہیں اسی نام سے جاننے لگے۔ متھن چکرورتی کی نئی آنے والی فلم اینی می ہے جس میں وہ سی بی آئی افسر کا کردار کر رہے ھیں۔