صدر زرداری کا وزیراعلی بلوچستان کو فون، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

President Zardari

President Zardari

بلوچستان (جیوڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک سے رابطہ کیا ہے اور انہیں صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلی بلوچستان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے اور دیگر معاملات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے واقعے پر پوری قوم سوگوار ہے۔ صدر زرداری نے سانحے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت بھی دریافت کی۔