اسلام آباد (جویڈیسک) اسلام آباد محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کے سلسلے میں کمی ہورہی ہے تاہم آج خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک دوروز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت پانچ سے سات ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جیکب آباد میں 52 ملی میٹر رکارڈ کی گئی جبکہ سب زیادہ گرمی تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ پڑی۔