کشمور (جیوڈیسک) گڈو تھرمل پاور ہاوس کے 6 نمبر یونٹ میں آگ لگ گئی جس سے دیگر 13 یونٹس بھی ٹرپ کر گئے۔ یونٹس بند ہونے سے سندھ و بلوچستان کے متعد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاوس کے 6 نمبر یونٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے دیگر 13 یونٹس بھی ٹرپ کر گئے۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بارشوں کے دوران متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بجلی بحالی کے دوران 6نمبر یونٹ میں اوور لوڈنگ کے باعث آگ لگ گئی۔
یونٹ بند ہونے سے سندھ و بلوچستان کے متعد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں کشمور، کندھ کوٹ، تنگوانی، شکار پوراور جیکب آباد جبکہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی سمیت دیگر شامل ہیں۔