کراچی (جیودیسک) کے ساحل ہاکس بے پر تین نوجوان نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کلفٹن میں بھی ایک شہری لہروں کی نذر ہو گیا۔ کراچی گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ہاکس بے پر نہاتے ہوئے چھ افراد ڈوب گئے۔
موقع پر موجود امدادی کارکنوں اور غوطہ خوروں نے تین افراد کو بچا لیا تاہم تین جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب کلفٹن کے ساحل پر بھی ایک شہری ڈوب گیا۔