لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کا کہنا ہے انہوں نے اپنا دفاع کیا اور پولیس کے پاس جا کر قانونی حق استعمال کیا۔ لاہور ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگہت شیخ نے کہا کہ جب انہوں نے پانی مانگا تو بس ہوسٹس نے ان سے بدتمیزی کی۔
نگہت شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے راولپنڈی میں اقرا نواز کے رویے کی تحریری شکایت کی جس پر اقرا غصے میں آگئی۔ بھیرہ پہنچنے پر اقرا نے انہیں دھکے دئیے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایم پی اے نگہت شیخ کا کہنا ہے انہوں نے اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا اور انہوں نے کہیں پر بھی بس ہوسٹس کو نیچے اتارنے کا نہیں کہا۔