اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے ایک اعشاریہ 44 ٹریلین روپے کا ضمنی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق 27 جون کو پارلیمنٹ سے آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت وسیع اخراجات کی وجہ سے اسمبلی سے منظوری کے لئے 1.44 ٹریلین روپے کے ضمنی اخراجات پیش کرے گی۔
اہلکار کا کہنا ہے کہ بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد ضمنی ڈیمانڈ پیش کی جائیں گی۔ ایک اعشاریہ 44 ٹریلین روپے کا ضمنی بجٹ ایک اعشاریہ 32 ٹریلین روپے کے اخراجات کا اہم حصہ ہے جو حکومت پر اضافی مالی بوجھ ڈالے گا۔