لالہ موسیٰ کی خبریں 16.06.2013

لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ کی مشہور سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت سابق امیدوار برائے کونسلر بشیر احمدبٹ آف کریم پورہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم کے آخری ایام پر دہشت گردی کے واقعات کی شدید اور پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث افراد کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کر سکے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردوں کے حملوں سے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار رنج الم کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ پاکستان امن و امان سے رہ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اخبار ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام کا لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی اسد اللہ انصاری کو بیوروچیف مقرر کر دیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اخبار ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام کا لالہ موسیٰ کے سینئر صحافی اسد اللہ انصاری کو بیوروچیف مقرر کر دیا گیا ہے، لالہ موسیٰ پریس کلب کے اراکین سینئر صحافیوں عطاء اللہ چیمہ،حکیم نثار احمد قریشی، شکیل احمد وڑائچ، محمد انور انصاری، محمد ایوب بھٹی سمیت دیگر صحافیوں نے انہیں مبارک باد دی ہے اسد اللہ انصاری کا شمار لالہ موسیٰ کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا ہے اور انہیں لالہ موسیٰ کے علاوہ ضلع بھر میں صحافت کے حوالہ سے پہچانا جاتا ہے لالہ موسیٰ کے کاروباری سیاسی سماجی مذہبی حلقوں میں بھی انہیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ASI آصف محمود کا شہر کے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ASI آصف محمود کا شہر کے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک ،ASIآصف خود کو شہر کا DONکہنے لگا، عوامی محافظ کی ذاتی بدمعاشیاں عروج پر، صحافی برادری سمیت شہریوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رود تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے ASIآصف محمود نے تھانہ میں بیوروچیف شانہ بشانہ شفاقت علی مرزا اور بیوروچیف کفیل جاوید اقبال سے انتہائی ہتک آمیز رویہ میں سلوک کیا اور انہیں تھانہ میں گالی گلوچ کے علاوہ بے جا دھمکیاں دیتا رہا۔ جس پر لالہ موسیٰ شہر کے صحافیوں نے گزشتہ روز احتجاجی اجلاس منعقد کیا جس میں شہر بھر سے صحافی برادری نے شرکت کی جن میں عرفان احمد صفی سابق صدر پریس کلب لالہ موسیٰ، نثار بٹ بیوروچیف احتساب، شفاقت علی مرزا بیوروچیف شانہ بشانہ، راشد منصور راشد چیف ایڈیٹر مد مقابل، ملک محمد اکرام روزنامہ جناح، جاوید اقبال نمائندہ خصوصی کفیل، شاہد لطیف پریس فوٹو گرافر روزنامہ نئی بات، شبیر شاہد سات سمندر پار، تاج محمد نسیم کائنات، ڈاکٹر غلام صفدر جدید کوشش، خالد مجید بٹ گردش ایام، محمد یٰسین بٹ چیف ایڈیٹر جدید کوشش، رضا اقبال ڈار جدید کوشش، جمیل احمد طاہر آئینہ انقلاب، محمد رفیع بھٹی دی نیوز، محمد رفیق بھٹی آپ لاہور، راجہ شہزاد احمد دی پوسٹ، جمیل احمد چوہدری ڈاک، منشاء بٹ گردش ایام و دیگر صحافی حضرا ت شریک تھے، جنہوں نے ASIآصف محمود کے رویے کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے DPOگجرا ت دار علی خٹک سے اسے فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ ASIآصف محمو د اس سے قبل بھی کئی شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ نوسر بازی کرتا رہا ہے جس پر کئی افراد نے اسکے خلاف درخواستیں بھی دے رکھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں ضلع گجرات کا جائزہ اجلاس پنجاب سیکر ٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی صدارت میں ضلع گجرات کا جائزہ اجلاس پنجاب سیکر ٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا،اجلاس میں اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے واضع طور پر کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جن لوگوں نے پارٹی کے خلاف الیکشن لڑا ہے اورپارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ تحریک انصاف کے جن لوگوں نے آزاد الیکشن لڑا اور عمران خان کے نام کو استعمال کیا انکو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ صوبائی صدر اعجاز چوہدری نے کہا کہ مقامی اخبارات میں پارٹی راہنمائوں کے خلاف خبریں لگوا کر عوام کو گمراہ کرنے والے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کو کسی صورت بھی پارٹی میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی صدر اعجاز چوہدری نے ضلع گجرات کے صدرمحمد الیاس چوہدری کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں میں تحریک انصاف کی تنظیموں کو مکمل کیا جائے اور تمام مخلص ورکروں کو ساتھ لے کر چلیںاور اپنے اختیارات کو برئوے کار لاتے ہوئے پارٹی کے آئین کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو پارٹی کے تمام عہدوں سے نکال دیں اور تمام کارکنوں کو پارٹی کے آئین پر عملدر آمد کرنے کو یقینی بنائیں۔ جائزہ اجلاس میں جنرل الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے متعلق بھی امیدواروں سے رپورٹ لی گئی۔ گجرات میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا بھی سخت نوٹس لیا گیا۔صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی ضلعی تنظیمیں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں محنتی اور نظریاتی کارکنوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے گا پارٹی کے کارکن جو مسلسل جدوجہدکر رہے ہیں وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ ہم بہت جلد ہر ضلع میں ورکرز کنوشن منعقد کریں گے۔جنرل سیکرٹری پنجاب یاسمین راشدنے کہا کہ خواتین کی تنظیم کو ضلع بھر میں مضبوط او رفعال بنایا جائے اور ضلع بھر میں پارٹی قوانین اور پالیسی کو مد نظررکھا جائے۔ تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں ضلع گجرات کے راہنمائوں میاں افضل حیات،چوہدری محمد الیاس،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، الحاج محمد افضل گوندل، اجمل علی خاور، عثمان علی طارق، احمد ندیم گجر، عبدالحمید بٹ، چوہدری افتخار سماں، ناصر احمد چھپر، راجہ نعیم نواز، چوہدری سجاد احمد خان، چوہدری شرافت حسین، فیضان خالد بٹ، محترمہ نورین بٹ،مس ربیعہ، مس راحیلہ سمیت دیگر سنٹرل، ضلع، تحصیل عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور درخواست گزارنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیارہ سالہ بیٹے کو شراب پلانے پر بیوی نے خاوند کو قتل کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)رحمانیہ میں شراب کے نشہ میں دھت باپ نے گیارہ سالہ بیٹے کو شراب پلا دی، بیوی خاور بی بی نے بچے کو شراب پلانے پر اپنے خاوند طارق کو قتل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ : معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر عرفان سیالوی کی والدہ انتقال کر گئیں
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر عرفان سیالوی کی والدہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کا نماز جنازہ مڈل ہائی سکول میں پڑھا گیا جس میں بڑے تعداد میں سیاسی سماجی فلاحی شخصیات کے علاوہ مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا دلشاد علی شیخ میموریل ٹیپ بال اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ محلہ قصبہ قادر کالونی گرائونڈ میں شروع ہوا
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) پہلا دلشاد علی شیخ میموریل ٹیپ بال اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ محلہ قصبہ قادر کالونی گرائونڈ میں شروع ہوا۔ افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اورٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ٹورنامنٹ کا آغاز میں شرکت کی انکے ہمراہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے میگنٹ تھراپسٹ ڈاکٹر عبدالمنان بٹ، غلام عباس بھٹہ، حاجی جاوید اقبال، محمد شعیب مغل اور اصرار احمد نے بھی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ دیکھا۔ اس موقع پر مرزا حسن رضا المعروف غنی، خرم شہزاد بٹ، وقاص خلیل اور دیگر نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ مہمانان خصوصی نے میچ کے دوران بہتر کار کردگی دکھانے والوں، ڈھولچیوں اور کمننٹیر شہزاد شاہ میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔ میچ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما اورٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ میچ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ اور آئندہ بھی ٹورنامنٹ کے میچیز میں شرکت کر کے تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ثاقب گجرکی دادی جان جوکہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں دعا تقریب جامع مسجد سیدا گول میں ہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری ثاقب گجرکی دادی جان جوکہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ تقریب جامع مسجد سیداگول میں منعقد ہوئی۔ ختم قل میں ملک سے علماء اکرام اور ثناء خوان حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسفہ موت و حیات پر ایمان افروز بیانات کئے۔ ختم قل میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد دعائے مغفرت کی گئی۔ علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں چوہدری قمر زمان کائرہ سابق وفاقی وزیر، چوہدری اعجاز احمد میانہ سابق صوبائی وزیر، سابق کونسلر ارشد محمود بٹ، سابق کونسلر خان عبدالمجید بٹ، عبدالپرویز بٹ، ولایت حسین بھٹی، ایوب بٹ، چوہدری مدثر گجر سیدا گول، خالد مجید بٹ، نثار بٹ، سعید احمد بٹ، عنایت حسین بھٹی، حاجی بشیر جنرل سٹور والے، محمد احسان رحمانی، اللہ دتہ رحمانی، شہباز جنجوعہ، چوہدری رخسار محیء الدین، حاجی نعیم بٹ و دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں بم دھماکے کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں،شیخ خالد محمود،کاظم محمود بٹ آف حاجی پورہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) کوئٹہ میں بم دھماکے کرنیوالے انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہوں اور معصوموں کا خون بہانے والے نشان عبرت بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر شیخ خالد محمود، کاظم محمود بٹ آف حاجی پورہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کڑی سے کڑی پالیسی تیار کر کے انہیں پوری قوم کے سامنے نشان عبرت بنائیں تاکہ ملک پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والوں کو انکا سرعام انجام بتایا جا سکے۔