دمشق (جیوڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ملٹری بیس دھماکوں سے گونج اٹھی۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے مغربی حصے میں واقع ملٹری ائیربیس کا قریبی علاقہ رات گئے ہونے والے شدید دھماکے کی آواز سے لرز اٹھا۔ عینی شاہدین نے اس فوجی ہوائی اڈے کی جانب ایمبولینسوں کو بھی جاتے ہوئے دیکھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے انتہائی قریب ایک بارود سے بھری کار میں شدید دھماکا ہوا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار کے ذریعے شام کی اہم ملٹری ائیر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس دھماکے بعد شامی فورسز نے اس ائیرپورٹ کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔