کنفیڈریشنز کپ، عالمی چمپئن اسپین نے یوروگوئے کو دو ایک سے ہرا دیا

Confederations Cup

Confederations Cup

اسپین (جیوڈیسک) ہے سی فیعالمی چمپئن اسپین نے کنفیڈریشنز کپ کے میچ میں یوروگوئے کو دو ایک سے شکست دے دی برازیل کے شہر ہے سی فی میں کھیلے گئے میچ میں اسپینش ٹیم چھائی رہی، کھیل کے آغاز میں فیبریگاس نے گول اسکور کرنے کا موقع ضائع کیا۔

لیکن 20 ویں ہی منٹ میں پیڈرو کے گول نے اسپین کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ کھیل کے 32 ویں منٹ میں روبرٹو سولڈاڈو نے اسپین کی جانب سے دوسرا گول کر کے اسکور دو صفر کر دیا۔ یوروگوئے کی جانب سے میچ کا واحد گول 88 ویں منٹ میں لوئی سواریز نے اسکور کیا۔