کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں طالبات کی بس پر خودکش حملے کے خلاف آج سے تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
یونیورسٹی بس پر خودکش حملے میں چودہ طالبات کی شہادت پر یونیورسٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ نے یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی ہے، یونیورسٹی کھولنے کے بارے میں فیصلہ تین روزہ سوگ ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔