وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ایم پی اے نگہت شیخ کی جانب سے بس ہوسٹس پرتشدد کا نوٹس لے لیا۔ بس ہوسٹس کو رہائی دلوا کر واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ پانی تاخیر سے دینے پر رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے بس ہوسٹس کو تھانے کی یاترا کرا دی۔
نگہت شیخ کو اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے پیاس لگی تو انہوں نے بس ہوسٹس سے پانی مانگا۔ پانی ملنے میں تاخیر پر نگہت شیخ غصے میں آگ بگولا ہو گئیں اور بس ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ن لیگ کی ایم پی اے کا غصہ اسی پر ختم نہیں ہوا بلکہ بس کو تھانے لے گئیں اور آو دیکھا نہ تاو تھانہ بھیرہ میں بس ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
پنجاب پولیس نے بھی کمال پھرتی کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کی خدمت کرنے والی کے خلاف مقدمہ درج کر ڈالا۔ وزیر اعلی پنجاب نے یس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے بس ہوسٹس کو رہائی دلوائی بلکہ درج مقدمہ بھی خارج کرا دیا۔