سپریم کورٹ : الطاف حسین کی قانونی حیثیت پر ٹھوس مواد پیش کرنے کی ہدایت

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی قانونی حیثیت کے بارے میں ٹھوس مواد پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الطاف حسین کے بیان کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزار وطن پارٹی کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ دس روز کے اندر الطاف حسین کی قانونی حیثیت کے بارے میں ٹھوس مواد پیش کریں۔درخواست پر سماعت دس روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔