آئرلینڈ: جی ایٹ کانفرنس کا آغاز، سیکیورٹی کے لیے عارضی دیوار تعمیر

Ireland

Ireland

شمالی آئرلینڈ کے شہر اینس کلن میں جی ایٹ کانفرنس کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ کانفرنس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کانفرنس کے شرکا کی حفاظت کیلئے ساڑھے چھ کل ومیٹر طویل اور تین میٹرلمبی آہنی دیوار تعمیر کی گئی ہے جبکہ فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹر موجود رہیں گے۔

دریاں تالابوں میں پولیس کی حفاظتی بوٹس بھی موجود رہیں گی۔ برطانیہ نے سیکیورٹی کیلئے تین ہزار چھ سو اہلکار شمالی آئر لینڈ روانہ کر دئیے ہیں جو پہلے سے موجود چار ہزار چارسو اہلکاروں کے ساتھ ملکر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کانفرنس دو روز جاری رہے گی جس میں امریکا، روس، انگلینڈ، کینیڈا، جاپان، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔