کراچی : رحیم محمڈن فٹ بال کلب شاہ فیصل ٹائون کے روح رواں پرویز قاسو نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ بلدیاتی اداروں کے تعاون سے شاہ فیصل کالونی میں سندھ کی سطح پر منعقدہ آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا یہ ٹورنامنٹ میرے والد جو کہ فٹ بال کے کھیل کی سرپرستی میں ہمیشہ پیش پیش رہیں تھے۔
اُن کے نام سے منسوب تھا جسے میں اور تمام آرگنائزنگ کمیٹی نے بہ احسن خوبی انجام تک پہنچایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم محمڈن فٹ بال کلب کے مرکزی دفتر میں ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر کھلاڑیوں اور فٹ بال آفیشلز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رحیم محمڈن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں میں ٹریک سوٹ اور فٹ بال کٹ تقسیم کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے سیکریٹر پرویز قاسو نے مزید کہا کہ ہم نے یہ ٹورنامنٹ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جس میں سندھ کی مشہور و معروف فٹ بال ٹیموں کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے بھی شرکت اس ٹورنامنٹ میں دو فائنل کرواکر ایک تاریخ رقم کی کھلاڑیوں اور فائنلسٹ ٹیموں کو کیش پرائز کے علاوہ انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
پرویز قاسو نے کہاکہ اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے آفیشلز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھر پور مدد کی اور مکمل تعاون کیا انہوں نے کہاکہ اگر زندگی رہی تو انشاللہ آئندہ بھی ایسے تاریخ ساز ٹورنامنٹ منعقد کرتے رہیں گے انہوں نے اپنے کلب رحیم محمڈن کے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ شب روز محنت کرکے رحیم محمڈن کلب کا نام روشن کریں انہیں ہر طرح کا تعاون حاصل رہے گا۔