برازیل : عالمی فٹبال کپ کی تیاریاں شروع، عوام سراپا احتجاج

Brazil FootBall

Brazil FootBall

برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں عالمی فٹ بال کپ کے حوالے سے اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ دوسری جانب ان تیاریوں کے خلاف عوام بھی سراپا احتجاج ہیں۔ عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ان ایونٹس کے لیے بے جا اخراجات کے استعمال کے بجائے کفایت شعاری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں استعمال کیں جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔