بھمبر سماہنی روڈ پر معیاری اور تیزی سے کام ہو رہا ہے

بھمبر : بھمبر سماہنی روڈ پر معیاری اور تیزی سے کام ہو رہا ہے محکمہ شاہرات کی طرف سے بلات کی عدم ادائیگی اور تارکول فراہم کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹھیکیدار کا نقصان ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار بھمبر کے معروف سیاسی وسماجی راہنما چوہدری محمد عارف عرف کاکا۔

چوہدری منور حسین ،مرزاحسیب نے مشترکہ بیان میںکیا انہوں نے کہاکہ بھمبر سماہنی روڈ کے اوپر محکمانہ کوڈ کیمطابق کام جاری ہے سڑک کا کام آخری مرحلہ میں ہے اب صرف تارکول ڈالنا باقی ہے تارکول محکمہ شاہرات کی طرف سے نہ ملنے کی وجہ سڑک کی تعمیر میں تاخیر واقع ہو رہی ہے۔

جس سے ٹھیکیداروں کا بھی نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ شاہرات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو بر وقت مکمل کروانے کیلئے فی الفور ٹھیکیدار کو تارکول فراہم کرے۔