چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کی زیارت ریذیڈنسی پر حملہ اسلام حکومت کوئٹہ حکومت کی نالائقی ہے
Posted on June 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم کی زیارت ریذیڈنسی پر حملہ اسلام حکومت کوئٹہ حکومت کی نالائقی ہے قائد اعظم جیسی شخصیت کی یاد گار رہائش پر حملہ اصل میں حکومتی رٹ کا چیلنج ہے۔
انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسند اور بزدل لوگ ہی قتل و غارت گری کی اور قومی نقصان جیسے حملے کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ زیارت ریذیڈنسی پر حملہ سے قبل اسکا تحفظ یقینی ہونا چاہیے تھا۔
اگر یہ اہم مقام فوج کے حوالے ہوتا اوراسکی سیکورٹی ہوتی تو یہ قومی وقار جسطرح مجروح ہوا نہ ہوتا انہوںنے کہا کہ ریذیڈنسی پر حملہ اصل میں پاکستان قوم پر حملہ ہے آرمی چیف اسکا نوٹس لیں وگرنہ کل حالات مزید خراب ہونگے جسکی ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔