پنجاب بجٹ میں خصوصی ریلیف دے کر عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے : امتیازعلی شاکر
Posted on June 17, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں مئیو، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میئواورمیڈیاسیکرٹری امتیاز علی شاکرنے کہا ہے کہ سیلزٹیکس میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ یقینی ہے حکومت نے بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کی بجائے غریبوں کو غریب تر کرنے کی پلاننگ کی گئی۔
ان خیالات کا اظہار رائو ناصرعلی خان میئو نے اپنی رہائش گاہ پر پرانا کاہنہ کی تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر میڈیا سیکرٹری لاہور امتیازعلی شاکر نے کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہئے کہ پنجاب کے بجٹ میں عوام کو خصوصی ریلیف دیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانے والی خدشات کی بے چینی کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ بجٹ میں آشیانہ ہاوسنگ سکیم کا اعلان کیا گیا جبکہ غریب تودووقت کی روٹی مشکل سے کماتاہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کیلئے بھی کوئی مراعات نہیں رکھی گئی۔
جسکی وجہ سے ملازمین احتجاجا سڑکوں پر آچکے ہیں انہوں نے کہاکہ میں اپنے قائد نوازشریف اورشہبازشریف سے مطالبہ کرتاہوں کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقہ کو ریلیف دیاجائے اوربجٹ میں مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام لیگی دورمیں سکھ کاسانس لے سکے۔