نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے دشمن کی جانب سے 5 ہزا کلو میٹر کے فاصلے سے فائر کئے جانے والے میزائل کا راستہ روکنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے دشمن کے کسی میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے روکنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
جس سے چین کے خطرے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔یہ اہلیت بھارت کے محکمہ دفاع نے بیلسٹک میزائل ڈیفنس شیلڈ کے تحت حاصل کی ہے۔ بھارتی محکمہ دفاع کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ بیلسٹک میزائل ڈیفنس پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں اویناش چندرا نے بتایا کہ پروگرام کے تحت بی ایم ڈی شیلڈ 2 ہزار کلومیٹر تک کے فاصلے سے فائر کئے گئے۔
دشمن کے میزائل کو روک سکتی ہے،جس کے بعد پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں بی ایم ڈی کی صلاحیت 5 ہزار کے فاصلہ تک سے فائر کئے جانے والے میزائل کے خطرے سے نمٹنے تک بڑھائی جا رہی ہے۔