چین میں ژالہ باری، متعدد مکانات، کاریں اور فصلیں تباہ

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شمال مغربی علاقے میں ژالہ باری نے علاقے کا نقشہ بدل دیا، کئی گھر، کاریں اور فصلیں تباہ ہوگئیں۔ چین کے صوبہ گوئنگ ہائی میں زبردست ژالہ باری ہوئی، جو 16 منٹ تک جاری رہی، 40 ملی میٹر قطر کے اولوں نے خوب تباہی مچائی اور علاقے کا نقشہ ہی بدل دیا۔

کئی گھر، کاریں اور فصلیں تباہ ہوگئیں ، گاڑیوں کے شیشے، گھروں کی چھتیں تباہ ہوگئیں، کئی درخت سڑکوں پر گرنے سے آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔