نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ باکس آفس پر سائنس فکشن ہارر فلم دی پرج چونتیس اعشاریہ ایک ملین ڈالر کمائی کے ساتھ پہلے جبکہ فاسٹ اینڈ فیوریئس دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔ سات جون کو امریکا سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم دی پرج نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
خوبصورت کہانی اور سسپنس کے باعث فلم نے اب تک اپنا رنگ جما رکھا ہے۔ فلم اب تک 34 اعشاریہ ایک ملین ڈالر کما چکی ہے۔ نوجوان فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ایکشن فلم ”فاسٹ اینڈ فیورئس6 کا باکس آفس پر دوسرا نمبر ہے۔ تین ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی فاسٹ اینڈ فیوریس ابھی تک فلم بینوں کو متاثر کئے ہوئے ہے۔
بھرپور ایکشن مناظر کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں فلم نے خوب بزنس کیا ہے۔ باکس آفس پر اس ہفتے تیسرا نمبر ہالی ووڈ فلم نا یو سی می کا ہے۔ جرم وسزا کی کہانی پر مبنی فلم کو بھی شائقین نے خوب سراہا ہے۔ اس ہفتے فلم نے انیس ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ خوبصورت پروڈکشن کے باعث فلم نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔