خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے راولپنڈی بذریعہ ریل سفر کیا

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

راولپنڈی (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آئندہ ماہ ریلوے ٹریک پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر افراد سے ریلوے اراضی واگزار کرائی جائے گی۔

انہیں یقین ہے کہ ریلوے اپنے ٹریک پر دوڑے گی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے راولپنڈی ٹرین میں سفر کیا، راولپنڈی پہنچنے پر ذرائع سے گفتگو میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھاکہ وہ ریلوے کی مشکلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملک کے ہراسٹیشن پربذریعہ ٹرین جائیں گے، وزرا کو ٹرین میں سفر کرنے کی گزارش کریں گے تاکہ ریل کی اہمیت اجاگر ہو سکے۔ مضبوط اور موثر ویجی لنس سیل قائم کیا جائیگا، انہیں موجودہ ڈائریکٹوریٹ پر اعتبار نہیں ہے۔ ان کاکہناتھاکہ بہتر کارکردگی دکھانے والا ہی ڈی ایس کی سیٹ پر رہے گا۔