لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں اعلی عدلیہ میں ججوں کے تقرر کا موجودہ طریقہ کار بدلنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے مزید کارروائی 27 جون تک ملتوی کر دی۔درخواست گزاراے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ججوں کی تقرری کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں۔
اس سے بیشتراہل اور قابل وکلا جج بننے سے محروم رہ جاتے ہیں، اگر ججوں کے تقرر کیلئے تحریری امتحان اور انٹرویو کا طریقہ رائج کیا جائے تو اس سے تمام وکلا کو یکساں مواقع مل سکتے ہیں، عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 27 جون تک ملتوی کر دی۔